Breaking News
Home / Pakistan / کراچی، پسند کی شادی کرنے والے جوڑ اجرگے کے حکم پر قتل

کراچی، پسند کی شادی کرنے والے جوڑ اجرگے کے حکم پر قتل

کراچی،پسند کی شادی کرنے والے جوڑ اجرگے کے فیصلے پر قتل

 کراچی کے علاقے مومن آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑ ے کو جرگے کے فیصلے پر قتل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق 24 سال کے ہادی اور 22 سال کی لڑکی نے چندروز قبل پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے مومن آباد میں گھر کرائے پر لیا اور وہیں رہائش پذیر تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکا لڑکی کی پسند کی شادی پر جرگے نے جوڑے کو قتل کرنے کا فیصلہ دیا جس پر جوڑے کو مومن آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ہی قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جرگے کے فیصلے میں لڑکا لڑکی کے والد اور بھائی بھی شامل تھے، قتل کے بعد لاشوں کی تدفین بھی خاموش سے کردی گئی تاہم مالک مکان نے خالی گھر میں خون دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر لڑکے کے والد اور لاشیں دفن کرنے میں شامل افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم مقتولہ کا بھائی اور والد فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

About adminpkshots

Check Also

سرگودھا:محکمہ ایکسائز سرگودھا ڈویژن کی26 خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے17اکتوبر کو انٹرویو ہونگ

حکمہ ایکسائز سرگودھا ڈویژن کی26 خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے17اکتوبر کو انٹرویو ہونگے۔ جبکہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *